لاڑکانہ کرپشن کیس عدالت نے فریال تالپور سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیے

سندھ ہائی کورٹ نے فریال تالپور ودیگر کے خلاف اربوں روپے کریشن کی درخواست بحال کردی

سندھ ہائی کورٹ نے فریال تالپور ودیگر کے خلاف اربوں روپے کریشن کی درخواست بحال کردی - فوٹو: فائل

PARACHINAR:
سندھ ہائی کورٹ نے لاڑکانہ میں مبینہ 90 ارب روپے کی کریشن کے معاملے پر فریال تالپور ودیگر کے خلاف اربوں روپے کریشن کی درخواست بحال کردی۔


سندھ ہائی کورٹ نے لاڑکانہ میں مبینہ 90 ارب روپے کی کریشن کے معاملے پر فریال تالپور ودیگر کے خلاف اربوں روپے کریشن کی درخواست بحال کردی۔ عدالت نے فریال تالپور، ایاز سومرو، شفقت سومرو، چیف سیکرٹری ودیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 فروری تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔

اس سے قبل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ خاندان کو لاحق خطرات کے پیش نظر درخواست واپس لی تھی تاہم خاندان کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا لہذا مفاد عامہ کی خاطر درخواست کو بحال کیا جائے اور لاڑکانہ میں ہونے والی کریشن کی تحقیقات کا حکم دیا جائے۔
Load Next Story