الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کی جماعت کو پاکستان پیپلز پارٹی کا نام الاٹ کردیا
الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کو دو تلواروں کا انتخابی نشان بھی الاٹ کردیا۔
الیکشن کمیشن نے غنویٰ بھٹو اور ناہید خان کی جماعتوں کو پاکستان پیپلز پارٹی کے نام رجسٹر کرنے کی درخواسست مسترد کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔
الیکشن کمیشن میں درخواستوں کی سماعت کے بعد فیصلہ دیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں جماعت کو پاکستان پیپلز پارٹی کے نام سے رجسٹر کردیا ہے، اس کے ساتھ ہی پاکستان پیپلز پارٹی کو دو تلواروں کا انتخابی نشان بھی الاٹ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ اور پیپلز پارٹی ناہید خان گروپ نے اپنی جماعتوں کو پاکستان پیپلز پارٹی کے نام سے رجسڑد کرانے کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دی تھی جنہیں الیکشن کمیشن نے سماعت کے بعد مسترد کردیا ہے۔