لاہور میٹرو بس کا کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کرنے کا فیصلہ
عوام نے کرایے میں اس اضافے کو نامنظور کرتے ہوئے اسے دوبارہ 20 روپے پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
میٹرو بس سروس اتھارٹی نے میٹرو بس کا کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق 27 مارچ سے فی اسٹاپ کرایہ 10 روپے اور زیادہ سے زیادہ 40 روپے وصول کیا جائے گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میٹرو بس کا 20 روپے کرایہ عارضی طور پر ایک ماہ کے لئے تھا جو اب بڑھا کر 40 روپے کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب عوام نے کرایے میں اس اضافے کو نامنظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ 40 روپے کرایہ مہنگائی کے اس دور میں ان کی استطاعت سے باہر ہے لہٰذا اسے دوبارہ 20 روپے پر لایا جائے۔