چارسدہ میں لڑکی کی نازیبا وڈیو بنانے پر آئی جی کا نوٹس

لڑکی کی شکایت پر نامزد لڑکوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج

میڈیکل رپورٹس کے مطابق لڑکی سے زیادتی نہیں ہوئی، فوٹوفائل

NEW DELHI:
خیبرپختونخوا پولیس کے سربراہ صلاح الدین محسود نے چارسدہ میں لڑکی کی برہنہ ویڈیو بنانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ کے تھانہ پڑانگ کی حدود میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کا مقدمہ مقامی تھانے میں درج کرلیا گیا۔ متاثرہ لڑکی عائشہ نے پولیس کو بیان دیا کہ 2 لڑکے واصف اور اعظم اچانک گھر میں گھس آئے اور زیادتی کی کوشش کی جب کہ لڑکوں نے مجھے برہنہ کرکے ویڈیو بھی بنائی۔


یہ خبر بھی پڑھیں: عاصمہ کو ملزم نے پہلے بھی قتل کی دھمکیاں دی تھیں

لڑکی کی شکایت پر پولیس نے نامزد لڑکوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹس میں لڑکی سے زیادتی ثابت نہیں ہوئی تاہم وہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

دوسری جانب میڈیا پر خبر نشر ہونے پر آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھر میں گھسنے والے ملزمان پڑوسی تھے جو اب فرار ہوگئے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے ڈی پی او کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
Load Next Story