امريكہ 5 طالبا ن چھوڑنے پر رضامند ہوگيا برطانوی ميڈيا

طالبان نے امريكی پيش كش قبول كرنے سے انكار كرديا تھا۔

طالبان نے امريكی پيش كش قبول كرنے سے انكار كرديا تھا۔ فوٹو اے ایف پی

لاہور:
امريكی عہدے دار کے مطابق امر يكہ 5 طالبان ر ہنماؤں كو رہا كركے قطر بھيجے گا، طالبان كوامريكی سارجنٹ كو رہا كرنا ہوگا، پيشكش قبول ہونے كی صورت ميں امريكہ اور طالبان كے درميان امن مذاكرات كی راہ ہموار ہوگی۔

امريكہ طالبان كی قيد سے اپنے فوجی كی رہائی كے لئے گوانتاناموبے سے5 اہم طالبان رہنماؤں كو پہلے چھوڑنے پررضامند ہوگياہے۔

بدھ كو برطانوی ميڈيا نے امريكی عہدے دار كے حوالے سے دعوی كيا ہے كہ نئی تجويز كے تحت پہلے امر يكہ 5 اہم طالبان رہنماؤں كو رہا كركے قطر بھيجے گا۔ جس كے بدلے طالبان كوامريكی سارجنٹ كو رہا كرنا ہوگا۔


قطرميں طالبان سے مذاكرات كے ليے امريكہ نے كچھ عرصے پہلے بھي ايسی تجويز پيش كی تھی۔ تاہم اس ميں يہ شرط عائد كی گئی تھی كہ كچھ طالبان رہنماؤں كو پہلے رہا كيا جائے گا۔ جب كہ باقی كوامريكی سارجنٹ كی رہائی كے بعد آزادی دی جائے گی۔

طالبان نے امريكی پيش كش قبول كرنے سے انكار كرديا تھا۔

امريكی عہدے دارنے خيال ظاہر كيا كہ پيشكش قبول ہونے كی صورت ميں امريكہ اور طالبان كے درميان امن مذاكرات كی راہ ہموار ہوگی۔
Load Next Story