نہال ہاشمی کو سزا کا فیصلہ قانون کے مطابق ہے چیف جسٹس
وکیل کامران مرتضی نے چیف جسٹس سے کہا تھا کہ نہال ہاشمی کی سزا پر ڈسٹرب ہوں۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کو سزا کا فیصلہ قانون کے مطابق ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح اور نااہلی کی مدت کے تعین کے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کو سزا کا فیصلہ قانون کے مطابق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نہال ہاشمی توہین عدالت پر 5 سال کیلئے نااہل، ایک ماہ قید
درخواست گزار عبدالغفور لہڑی کے وکیل کامران مرتضی کو عدالت نے طلب کیا تو انہوں نے کہا کہ آج دلائل نہیں دے سکوں گا۔ چیف جسٹس نے وجہ پوچھی تو کامران مرتضی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کی سزا پر ڈسٹرب ہوں۔
چیف جسٹس نے پوچھا کہ نہال ہاشمی توہین عدالت کیس کا کیا فیصلہ آیا ہے؟۔ کامران مرتضی نے جواب دیا کہ نہال ہاشمی کو 5 سال کیلئے نااہل، ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ نہال ہاشمی کی سزا کا فیصلہ قانون کے مطابق ہے آپ اپنے دلائل دیں۔ اس پر کامران مرتضی نے دلائل دینے شروع کردیے۔
واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا جرم ثابت ہونے پر 5 سال کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے نہال ہاشمی کا معافی نامہ بھی مسترد کردیا ہے۔