پنجاب اور سندھ میں پولیس ماورائے عدالت ہلاکتوں میں ملوث ہے عمران خان
خیبر پختونخوا ایکٹ کے ذریعے صوبے کی پولیس کو مکمل طور پر غیر سیاسی کردیا گیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ پولیس ماورائے عدالت ہلاکتوں میں ملوث ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی خودمختار، پیشہ ور اور غیرسیاسی پولیس کا پنجاب اور سندھ پولیس سے کوئی موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا ایکٹ کے ذریعے صوبے کی پولیس کو مکمل طور پر غیر سیاسی کردیا گیا ہے جب کہ پنجاب اور سندھ میں پولیس سیاسی مخالفین کو کچلنے اور ماورائے عدالت ہلاکتوں میں ملوث ہے۔
دریں اثنا عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنماعثمان ڈار سے ملاقات میں خواجہ آصف نااہلی کیس سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ عمران خان نے عثمان ڈارکو تمام دستاویزی ثبوت میڈیا کوجاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف شریف خاندان کے منی لانڈرنگ گینگ کا حصہ ہیں اوروزیرخارجہ کی کرپشن اورمنی لانڈرنگ کو ہرسطح پراٹھایا جائے۔