مصر سينائی پر حملہ 20 عسكريت پسند ہلاک

عينی شاہد كے مطابق غزہ سے تقريبا 10 كلوميٹر دور حملہ كيا گيا تھا، جہاں دو فوجی طياروں نے تين كاروں كو نشانہ بنايا۔

عينی شاہد كے مطابق غزہ سے تقريبا 10 كلوميٹر دور حملہ كيا گيا تھا، جہاں دو فوجی طياروں نے تين كاروں كو نشانہ بنايا۔ فوٹو اے ایف پی

ISLAMABAD:
مصری فضائيہ كی جانب سے سينائی پر حملہ كركے 20 عسكريت پسندوں كو ہلاک كرنے كا دعوی كيا گيا ہے۔

مصر كی خبرايجنسی كے مطابق مصری فضائيہ نے سينائی پر حملہ کر کے مبينہ طور پر 20 سے زائد عسكريت پسندوں كو ہلاک کردیا۔ فضائی حملہ میں گزشتہ روز16 بارڈر گارڈ كو ہلاک کرنے کا دعوی کیا گیا تھا۔

عينی شاہد كے مطابق غزہ سے تقريبا 10 كلوميٹر دور حملہ كيا گيا تھا، جہاں دو فوجی طياروں نے تين كاروں كو نشانہ بنايا۔


مصر كے سكيورٹی حكام كا كہنا ہے كہ فوجی ہيلی كاپٹروں نے سينائی كے علاقے ميں مبينہ اسلامی شدت پسندوں كے ٹھكانوں پر ميزائل داغے ہيں ۔ حملے كے بعد سے شمالی سينائی ميں گشت بند كردی گئی ہے۔

اس كے علاوہ مصر كی غزہ كے ساتھ سرحد كراسنگ كو غير معينہ مدت كے ليے بند كرديا گيا ہے ۔ سينائی ميں فوجی كمانڈر نے بتايا كہ اطلاع ملی تھی كہ سينائی ميں الطوما گاں ميں شدت پسند ہيں ۔ ہم الطوما گاں ميں داخل ہونے ميں كامياب ہو گئے ۔ اس آپريشن ميں بيس شدت پسند ہلاک جبكہ شدت پسندوں كک تين بكتر بند گاڑياں بھی تباہ ہوگئيں۔

سیکیورٹی فورسسز کا آپريشن ابھی جاری ہے۔
Load Next Story