امیتابھ بچن کا ٹوئٹر کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر مداحوں کے قریب رہنے کہ اور بھی دلچسپ اور اچھی ویب سائٹس ہیں، امیتابھ بچن

سوشل میڈیا پر مداحوں کے قریب رہنے کہ اور بھی دلچسپ اور اچھی ویب سائٹس ہیں، امیتابھ بچن۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو ہمیشہ کے لیے خیر بعد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی راج کرتے ہیں جہاں ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ٹوئٹر پر ہر وقت متحرک رہتے ہیں اور مداحوں کے ساتھ اپنی تصاویر کے ساتھ پل پل کی خبریں بھی شیئر کرتے رہتے ہیں لیکن اب مداحوں کے لئے بُری خبر یہ ہے کہ بالی ووڈ کے شہنشاہ ٹوئٹر سے ایسا ناراض ہوئے کہ خیر باد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔




امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے ٹوئٹر انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے میرے چاہنے والوں کی تعداد کم کی ؟ یہ کیسا مذاق ہے، خیر ٹوئٹر کے ساتھ اب تک کا سفر اچھا رہا مگر اب وقت آگیا ہےخداحافظ کہنے کا، اور مداحوں کے ساتھ جڑے رہنے کا اس کے علاوہ اور بھی سوشل میڈیا کی سائٹس ہیں جو بہت دلچسپ بھی ہیں۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن کی ٹوئٹر پر اکتوبر 2017 تک مداحوں کی تعداد 3 کروڑ کے لک بھگ تھی جب کہ دسمبر تک بھارتی وزیر اعظم مودی کے بعد امیتابھ بچن ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالوورز والی شخصیت تھے لیکن اب امتیابھ کے فالوورز کی تعداد کم ہونے کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ان سے آگے ہوگئے ہیں۔
Load Next Story