قطر فٹبال حکام نے ورلڈ کپ 2022 کیلیے جامع حکمت عملی تیار کر لی

فیفا ورلڈ کپ کا قطر میں انعقاد ہماری مثبت پالیسیوں کا ثمر ہے، میڈیا ایڈوائزر علی حادی

فیفا ورلڈ کپ کا قطر میں انعقاد ہماری مثبت پالیسیوں کا ثمر ہے، میڈیا ایڈوائزر علی حادی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

قطر فٹبال ایسوسی ایشین نے فیفا ورلڈ کپ 2022کی تیاریوں کے حوالے سے جامع حکمت عملی تیار کرلی جس کے تحت دنیا بھر سے37 فیفا ریفریز کو تربیت فراہم کی جائے گی۔


قطر فٹبال ایسوسی ایشن کے تحت 3سے22 فروری 2018 تک فیفا ریفری کورسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ کورس میں فیفا ریفری کمیٹی کے چیئرمین اٹالین ریفری پرلوگی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہاہی بولان ریفریز کو نئے فیفا کے قوانین اور رولز کے بارے آگاہ کریں گے۔

قطر فٹبال ایسوسی ایشین کے میڈیا ایڈوائزر علی حادی نے حمدان انٹرنیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کا قطر میں انعقاد ہماری مثبت پالیسیوں کا ثمر ہے، قطرکے تمام فٹبال اسٹیڈ یمز کو ریلوے کے جدید نظام کے ساتھ منسلک کردیا جائے گا اور پروجیکٹ کو 2021 میں مکمل کرلیا جائے گا۔
Load Next Story