غزنی میں ڈرون حملہ 26 طالبان ہلاک 20 زخمی

حملہ غزنی کے ضلع ’’اندر‘‘ میں کیا گیا، جنگجوؤں کے اجتماع کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان گورنر کی تصدیق۔

، طالبان کا رد عمل سامنے نہیں آیا، امریکی نائب وزیر خارجہ کی افغان قیادت سے ملاقاتیں۔ فوٹو: فائل

لاہور:
افغانستان کے صوبے غزنی میں ڈرون حملے میں 26 طالبان ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

ڈرون کارروائی غزنی کے ضلع ''اندر'' میں کی گئی تاہم صوبائی گورنر کے ترجمان محمد عارف نوری نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں طالبان کے اجتماع کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ طالبان سمیت کسی شدت پسند گروپ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔


دوسری جانب امریکی نائب وزیر خارجہ، جان جے سلیوان نے کابل میں صدر اشرف غنی اور چیف اگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور دیگر سرکاری حکام سے ملاقات کی ہے۔ ملاقاتوں کے دوران، نائب وزیر خارجہ نے حالیہ دنوں کے دوران ملک بھر میں ہلاک ہونیوالے افراد کیلیے تعزیت کی جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔ سلیوان نے دہشت گردی کی احقمانہ کارروائیوں کی مذمت کی۔

ترجمان نے بتایا کی سلیوان نے امن، سلامتی، خطے میں مستحکم معاشی افزائش کو یقینی بنانے کیلیے حکومت اور عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ امریکا نے امن و سلامتی کے فروغ کیلیے افغانستان کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔

ولسن سینٹر میں جنوبی ایشیا کے معاون سربراہ اور سینئر ایسو سی ایٹ مائیکل کوگلمن نے کہا ہے کہ داعش کا مقصد مایوسی پھیلانے کے علاوہ ترقی کی راہ ہموار کرنے کی علامات کو مٹانا ہے۔ انھوں نے کہاکہ لڑائی کے میدان میں برتری دکھا کر اور پاکستان میں محفوظ ٹھکانے بند کرواکر افغانستان سے دہشت گردی کی جڑیں نہیں اکھاڑ سکتے۔
Load Next Story