پاکستانی موسیقی کا کوئی مقابلہ نہیں بھارتی گلوکار چندن
غزل کا دنیا میں جب بھی حوالہ دیا جائے گا تومہدی حسن کا نام ضرورلیا جائے گا.
بھارتی گلوکار چندن داس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موسیقی کے اعتبارسے بہت بڑے لوگ موجود ہیں۔
ماضی میں ہم استادمہدی حسن خان،نورجہاں،امانت علی خان،نصرت فتح علی خان،اوررونا لیلی جیسی لازوال آوازوں کے سحرمیں گرفتاررہے اب نئے گلوکارذہنوں پر چھا گئے ہیں ان خیالات کا اظہارانھوں نے ہندوستان سے ٹیلی فون پر نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں پاکستانی گلوکارسجادعلی کی ایک غزل سننے کا موقع ملا میں اسے سن کردنگ رہ گیا واقعی جدید موسیقی پرپاکستان میں بے شمارکام کیا جارہا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں گلوکارچندن داس کا کہنا تھا کہ جب کوئی دوست پاکستان سے آتا ہے تووہ کہتا ہے کہ ہندوستان میں موسیقی پربہت کام ہورہا ہے جب کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی موسیقی کا کوئی مقابلہ نہیں ہے وہاں بڑے گائیک جنم لے چکے ہیں غزل کا جب بھی دنیا بھر میں حوالہ دیا جائے گا تومہدی حسن کا نام ضرورلیاجائے گا وہ شاعر کے ہرشعر کوکئی اندازسے گاکرحیران کردیتے تھے انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اورپاکستان کے سیاسی حالات بہترہوں تومیں ضرورپاکستان آونگااوردوستوں سے ملاقاتیں کرونگاانھوں نے بتایا کہ میں اور میری پتنی پاکستانی گلوکاروں کوشوق سے سنتے ہیں ۔