گزشتہ 4 سال حکومت اپنی لگ رہی تھی لیکن ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھےکیپٹن صفدر

ملک کے حالات جب بھی بدل رہے ہوتے ہیں وزیراعظم نااہل ہو جاتا ہے، کیپٹن (ر)صفدر

کبھی دھرنےاور کبھی ڈان لیکس میں ہمارے ہاتھ باندھ دئیے گئے، کیپٹن (ر)صفدر، فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال میں حکومت اپنی لگ رہی تھی لیکن درحقیقت ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے کہا کہ گزشتہ چار سال میں حکومت اپنی لگ رہی تھی لیکن درحقیقت ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے، کبھی دھرنےاور کبھی ڈان لیکس میں ہمارے ہاتھ باندھ دئیے گئے۔ جب تک سیاستدانوں کے ہاتھ بندھے ہوئے ہوں ملک ترقی نہیں کرسکتا، ملک کے حالات جب بھی بدل رہے ہوتے ہیں وزیراعظم نااہل ہو جاتا ہے، فیصلے لکھے ہوئے ہوتے ہیں، جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کو بھی لکھی ہوئی رپورٹ دی گئی۔


اس خبرکوبھی پڑھیں:کیپٹن صفدر کی گرفتاری کیلئے سیکرٹری قومی اسمبلی کو آگاہ کردیا

دوران گفتگو توہین عدالت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نواز شریف کے داماد نے کہا کہ میں ہیروں والی جے آئی ٹی کے سامنے بھی پیش ہو گیا تھا تو سپریم کورٹ کے سامنے بھی پیش ہوجاؤں گا۔ سپریم کورٹ ملک کا سپریم ادارہ ہے، اسے رولنگ اسٹون نہ بنائیں، از خود نوٹس آلو اور پیاز کے نرخ پر نہیں ہوتے، مارشل لاء لگنے اور ذوالفقاربھٹو کی پھانسی پر ہوتے۔
Load Next Story