بدین شہر و نواحی دیہات میں ملیریا کی وبا پھیل گئی
روزانہ سیکڑوں افراد اسپتالوں کا رخ کرنے لگے، اسپرے کی رقم خوردبرد کرلی گئی
بدین سمیت مختلف شہروں میں ملیریا وبائی صورت اختیار کرگیا، روزانہ سیکڑوں افراد اسپتالوں کا رخ کرنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق متعلقہ انتظامیہ کی نااہلی اور کرپسشن کے باعث ضلع بدین کے شہروں گولارچی، تلہار، ماتلی، ٹنڈوباگو، سیرانی پنگڑیو، نندو، شادی لارج، کھوسکی، کڈھن سمیت سیکڑوں چھوٹے بڑے دیہات میں گزشتہ ایک برس سے مچھر مار اسپرے نہیں کیا گیا، ضلع کے مختلف شہروں اور دیہات میں نکاسی آب کے ناقص انتظام اور بارشوں کا پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوا ہے۔
جس کی وجہ سے ملیریا وبائی مرض کی شکل اختیار کرگیا ہے، سرکاری اور نجی اسپتالوں میںروزانہ سیکڑوں ملیریا کے مریض آرہے ہیں۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اسپرے کراکر مچھروں سے نجات دلائی جائے۔