این سی ایچ ڈی کے 45 اساتذہ کو برطرف کرنیکا فیصلہ
اساتذہ کا احتجاج، من پسند افراد کی بھرتیوں کیلیے سازش کی جارہی ہے، مظاہرین
MELBOURNE:
سیہون سب ڈویژن کے این سی ایچ ڈی کے 45 اساتذہ کو مختلف الزامات عائد کرکے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
این سی ایچ ڈی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر جامشورو شفیع محمد کھتری، ان کے بھائی صوبائی کوآرڈینیٹر سندھ مجیب کھتری اور محکمہ تعلیم کے افسران نے 45 اساتذہ کو فارغ کرنے اور اپنے من پسند افراد کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اساتذہ نے نوکریوں سے فارغ کرنے کے خلاف محمود اوٹھو، جاوید بگھیو، اسما عمرانی و دیگر کے رہنمائی میں شفیع کھتری اور مجیب کھتری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اساتذہ نے کہا کہ این ایس ایچ ڈی اور محکمہ تعلیم کے افسران کی ملی بھگت سے پرانے اساتذہ کو فارغ کرکے ان کی جگہ من پسند اساتذہ کو لایا جارہا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ شفیع محمد کھتری اور مجیب کھتری کے خلاف کارروائی کرکے اساتذہ کی نوکریوں کو بچایا جائے۔