گالف ٹائیگر ووڈ نے عالمی نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی
نومبر2011 میں کیریئر کے بدترین درجے 98 تک پہنچنے والے پلیئر کا شاندار کم بیک۔
معروف کھلاڑی ٹائیگرووڈنے اکتوبر 2010ء کے بعد پہلی بار گالف میں عالمی نمبرون پوزیشن حاصل کرلی۔
انھوں نے یہ اعزاز امریکی ریاست فلوریڈا میں ہونے والے آرنلڈ پامر انوی ٹیشنل کا مقابلہ دو اسٹروکس کے ساتھ جیت کر پایا۔37 سالہ ٹائیگر ووڈز نومبر 2011 میں کیریئر کے بدترین درجے 98 تک پہنچ گئے تھے تاہم اب شاندار کم بیک میں کامیاب رہے، انھوں نے اب آئرلینڈ کے روری میکلروئے کی جگہ سنبھال لی ہے، یہ امریکی اسٹارکا77 واں پی جی اے اور رواں برس کا تیسرا ٹائٹل تھا۔
انھوں نے اس کامیابی کے بعد کہا کہ میں نے یہاں اچھا کھیل پیش کیا اور اپنی کارکردگی سے بہت خوش ہوں، یہ بہت محنت، صبر اور بہترین گالف کھیلنے کا نتیجہ ہے۔ایونٹ سے قبل ٹائیگرووڈنے کہا تھا کہ وہ اس سے عالمی نمبر ون کے درجے سے زیادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ یہاں پہلے بھی 7مقابلے جیت چکے ہیں، ماضی میں انھوں نے بطور ورلڈ نمبر ون 623ہفتوں تک بادشاہت برقرار رکھی تھی، انھوں نے کہا تھا کہ میں ماضی کی طرح صرف اچھا پلیئر نہیں بننا چاہتا بلکہ مزید بہتر کے روپ میں سامنے آنے کی خواہش ہے۔