سعودی عرب میں سڑک پر رقص کرنے والے لڑکا لڑکی گرفتار
لڑکے کا بیان ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی اس کی بہن ہے تاہم تفتیش کاروں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی۔
سعودی عرب میں سرعام سڑک پر رقص کرنے والے لڑکا اور لڑکی کو گرفتار کرلیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 'ابہا' شہر میں پیش آیا جہاں دن دیہاڑے سڑک پر ایک لڑکا اور لڑکی محو رقص تھے جس پر وہاں موجود لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا اور وہاں رُک کر اس منظر کو دیکھنے لگے۔
ایک شخص نے اس غیر معمولی منظر کو اپنے موبائل فون کے کیمرے کی مدد سے ریکارڈ کرلیا اور بعدازاں اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی عرب میں استاد پرتشدد کرنے والے پر 10 لاکھ ریال جرمانہ
ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رقص کرنے والے لڑکے اور لڑکی کی گرفتاری کا حکم دے دیا جب کہ صوبہ'اسیر' کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد نے واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کردی۔
پولیس نے شناخت کے بعد لڑکے اور لڑکی کو گرفتار کرلیا، لڑکے نےتفتیش کاروں کو بتایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی اس کی بہن ہے تاہم حکام نے ان کے رشتے کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے رقص کرنے پر شہریوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=aUIbjCPbDgE