انڈر16 ایشیا کپ نوہیز زاہد ملک پاکستان کے کپتان مقرر
عتیق بطور نائب فرائض نبھائینگے، ایونٹ کا انعقاد 4 سے 7 اپریل تک سنگاپور میں ہوگا۔
KARACHI:
دوسرے انڈر16فائیو اے سائیڈ ایشیا کپ کیلیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
نوہیز زاہد ملک کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد عتیق نائب کے فرائض انجام دینگے،4 سے7اپریل تک سنگا پورمیں شیڈول ایونٹ کیلیے منتخب شدہ دیگرکھلاڑیوں میں محمد شیراز حفیظ، مبشر علی، سکندر مصطفیٰ، عدیل لطیف، محمد جنید کمال، جنید منظور، شان ارشد اور رومن خان شامل ہیں۔ طاہر زمان منیجر و ہیڈ کوچ، ظہیر احمد بابر، ریحان بٹ اور صابر علی کوچز، مبشر محسن فزیو تھراپسٹ ہونگے، حسن اختر رسول جج اور امین حمزہ امپائر کی حیثیت سے سنگاپور جائینگے۔
دریں اثنا طاہر زمان کا کہنا ہے کہ سنگاپور میں شیڈول فائیو اے سائیڈ ٹورنامنٹ میں شرکت ہمارا پہلا تجربہ ہے، کوشش کرینگے کہ کھلاڑی جدید ہاکی سے ہم آہنگ ہوسکیں، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مستقبل میں معیاری کھلاڑیوں کی تیاری کیلیے یہ ایونٹ مددگار ثابت ہوگا، اگر نوجوان پلیئرز تسلسل سے عمدہ پرفارم کریں تو آنیوالے برسوں میں پاکستان کیلیے ایک اچھا بیک اپ ثابت ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ سنگاپور کا موسم کھلاڑیوں کیلیے مشکلات پیدا کرسکتا ہے لہذا ہم آئندہ تیز دھوپ میں ٹریننگ کریں گے۔