اداروں کو ایک دوسرے کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے سعد رفیق

ہمارے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ بند نہیں ہوا، سیاستدانوں کی غلطیوں کو ہمیشہ سو سے ضرب دیا جاتا ہے، وفاقی وزیر

افواج اورعدلیہ کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کا بھی احترام ضروری ہے، وفاقی وزیر فوٹو : فائل

لاہور:
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اداروں کو ایک دوسرے کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔

وفاقی وزیر سعد رفیق نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ بند نہیں ہوا، عدلیہ پر ہم تنقید نہیں کرتے، افواج اور عدلیہ کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کا بھی احترام ضروری ہے جب کہ سیاستدانوں کی غلطیوں کو ہمیشہ سو سے ضرب دیا جاتا ہے۔


سعد رفیق نے کہا کہ عدلیہ سے بھی سیاستدانوں کی عزت کی توقع رکھتے ہیں جب کہ اداروں کوایک دوسرے کے اختیارات کو کراس نہیں کرناچاہئے۔ سعدرفیق کا ڈاکٹر شاہد مسعود سے متعلق کہنا تھا کہ ان جیسے صحافی جھوٹے اورجاہل ہیں۔

Load Next Story