چیئرمین نیب کا لاہور کراچی موٹروے ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم
مبینہ بدعنوانی میں ملوث افراد کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، چیئرمین نیب
چئیرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے لاہور کراچی موٹروے ٹھیکوں میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لاہور کراچی موٹروے ٹھیکے میں مبینہ بدعنوانی اور غیرشفافیت کے انکشاف کے بعد چیئرمین نیب نے نوٹس لیتے ہوئے لاہور کراچی موٹروے ٹھیکوں میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا نوٹس
چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو انکوائری کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے سرمائے کا جائز استعمال کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ہمیں قومی سرمائے کی ضیاع اور بدعنوانی کے خاتمے کےلئے کاوشیں کرتے ہوئے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: موبائل فون کمپنیاں سالانہ مبینہ طور پر 400ارب روپے کا ٹیکس نہیں دیتیں
چیئرمین نیب نے کہا کہ جو افراد مہنگے ریٹ پر لاہور کراچی موٹروے ٹھیکہ دینے اور مبینہ بدعنوانی کے ذمہ دار ہیں ان کی نشاندہی کی جائے اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے تاہم مذکورہ منصوبے میں نیب کی وجہ سے کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔