فیس بک نے برطانیہ میں جوا کھیلنے کے دروازے کھول دیے

برطانیہ میں فیس بک پر جوا کھیلنے کی اجازت دیدی گئی۔

برطانیہ میں فیس بک پر جوا کھیلنے کی اجازت دیدی گئی۔ فوٹو: رائٹرز

فیس بک کی انتظامیہ نے برطانوی شہریوں کوشرطیہ جوا کی سروس فراہم کردی ہے، تاکہ ورلڈکی نمبر ایک سوشل نیٹ ورک ویب سائٹ کو خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوں۔

تفصیلات کے مطابق گیمی سیس نامی کمپنی نے برطانیہ میں فیس بک استعمال کرنے والوں کے لئے آن لائن بنگو کا نیا ورژن متعارف کرایا ہے۔ جس سے لوگ حقیقی معنوں میں پیسہ جیت سکیں گے۔ گیمی سیس نے فیس بک پرحقیقی جوا کے گیم پیش کرنے کا پلان بھی پیش کیا ہے۔

فیس بک کی انتضامیہ نے یہ کنفرم کیا ہے کہ اس نے گیمی سیس کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

فیس بک کی انتظامیہ نی اپنے ایک بیان میں کہا "جوا اور اس جیسی دوسری سروس برطانیہ میں عام ہے ، اور انھوں نے گیمی سیس کو اجازت دی ہےکہ، وہ حفاظتی طریقے سے فیس بک پر نوجوانوں کو یہ سہولت فراہم کرے"۔


فیس بک انتظامیہ کی ایک خاتون لنڈاگریفین کہتی ہیں " فی الحال اس سروس کو کسی دوسرے ملک یا کسی دوسرے پارٹنر کے ساتھ پیش کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے"۔

انھوں نے یہ بتانے سے منع کردیا کہ فیس بک جوا کھیلنے والوں سے اس کی کیا فیس لے گی لیکن انکا گیمی سیس کے ساتھ ریونیو بانٹنے سے متعلق ایگریمنٹ ہوا ہے۔

فیس بک ریونیو کا 30 فی صد بغیر جوے کی گیموں پر، مختلف سروس استعمال کیے جانے پر چارج کرے گی۔

فیس بک، جسکی زیادہ تر کمائی کا انحصار اشتہار پر ہے، زوال پزیری کا شکار ہے۔ فیس بک انتظامیہ نے رواں مالی کے دوسرے کوارٹر میں ریونیو گروتھ 32 فی صد ظاہر کی تھی، جو کہ آخری سال کی نسبت 100 فی صد کم ہے۔

 
Load Next Story