جسٹس منصورعلی شاہ سپریم کورٹ کے جج تعینات صدرمملکت نےمنظوری دیدی
جسٹس منصور علی شاہ کی جگہ جسٹس محمد یاورعلی لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تعینات
لاہور:
صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس منصور علی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج اور جسٹس محمد یاور علی کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت نے سپریم کورٹ، سندھ و لاہور ہائی کورٹ اور وفاقی شرعی عدالت میں ججز تعینات کرنے کی منظوری دیتے ہوئے سمری پر دستخط کردیے جس کے بعد وزارت قانون نے ججز تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عدالتی فیصلوں پر کسی کی ناراضگی کی پرواہ نہیں، چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سید منصورعلی شاہ کو سپریم کورٹ کاجج مقرر کردیاگیا جب کہ جسٹس محمد یاورعلی کولاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سندھ ہائی کورٹ میں ایک سال کے لئے 6 ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ جسٹس ریٹائر ڈ سید محمد فاروق شاہ اور شوکت علی رخشانی، کوثرسلطانہ حسین ،ارشاد علی شاہ اور آغا فیصل سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز تعینات کیا گیا۔
وزارت قانون نے فیڈرل شریعت کورٹ میں 3 سال کے لئے دوججز تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔