اولمپک میں پاکستانی ایتھلیٹ رابعہ عاشق بھی ہارگئیں

رابعہ عاشق خواتین کی 800 میٹر ریس میں آخری نمبر پر رہیں۔

رابعہ عاشق خواتین کی 800 میٹر ریس میں آخری نمبر پر رہیں۔ فوٹو: رائٹرز

رابعہ عاشق پاکستانی اسکواڈ کی وہ آخری کھلاڑی تھیں جن پر سب کی نظر ٹکی ہوئی تھی، 800 میٹر ریس میں وہ آخری نمبر پر رہیں۔

یہ فاصلہ انھوں نے 2:17 سیکنڈز میں طے کیا جب کہ ایشین گرینڈ پرکس میں ان کا یہ وقت 2:10 سیکنڈز رہا تھا


ان خاتون ایتھلیٹ نے ایکپریس ٹریبیون کو بتایا تھا " وہ بہت محنت سے ٹریننگ کر رہی ہیں اور جیتنا انکا عزم ہے"۔

رابعہ پاکستان کی ان دو رنرز میں سے تھیں جنھوں نے اولمپک میں حصہ لیا تھا۔ اس سے پہلے لیاقت علی مردوں کی 100 میٹر ریس میں چوتھے نمبر پر آنے کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story