کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3افرادہلاک

ناردرن بائی پاس پرنوجوان کوکارسے اتارکرگولی ماردی گئی،لیمارکیٹ میں ایک شخص ماراگیا

بلدیہ ٹاؤن میں سبزی فروش کوگولیوں کانشانہ بنایا گیا، فائرنگ کے دیگرواقعات میں4افرادزخمی فوٹو: فائل

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں3افرادہلاک جبکہ4زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیمارکیٹ میں کھجوربازارکے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے40سالہ خان بادشاہ ہلاک ہوگیا۔

مقتول مدینہ کلاتھ مارکیٹ کے قریب ہوٹل پربیٹھاہواتھاکہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا، مقتول پیشے کے اعتبار سے مزدوراور7 بچوں کا باپ تھاجبکہ اس کا آبائی تعلق باجوڑ سے تھا۔منگھوپیرکے علاقے ناردرن بائی پاس پر نامعلوم افرادکارمیں سوارہوکر آئے اورایک نوجوان کواتارکرفائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔




مقتول کی عمرتقریباً25برس معلوم ہوتی ہے جبکہ اس کی جیب سے ایک پرچی ملی ہے جس پرکرم علی گوٹھ بیلہ لکھاہواہے۔بلدیہ ٹاؤن روبی موڑکے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے26سالہ ماجدہلاک ہوگیا،مقتول سبزی فروش تھااورفوری طورپرمقتول کی سیاسی یامذہبی جماعت کے حوالے سے کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکی،مقتول بلدیہ ٹاؤن روبی موڑ کے قریب ہی رہائش پذیر تھا۔کلری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں 40 سالہ انیس،بلدیہ ٹاؤن میں 14 سالہ شہریار،کورنگی نمبر 5پر 30 سالہ کاشف اور گلبرگ کے علاقے میں کیفے پیالہ کے قریب 45 سالہ مجاہدزخمی ہوگیا۔
Load Next Story