الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کیلئے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

کاغذات پراپیلیں 16 فروری اور اپیلوں پر فیصلے 19 فروری تک ہوں گے

امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ 20 فروری کو جاری ہوگی، الیکشن کمیشن: فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کیلئے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق صدرمملکت نے الیکشن ایکٹ کی اسلام آباد تک توسیع کی منظوری دے دی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کیلئے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے فاٹا کی 4 نشستوں پرشیڈول روک رکھا ہے جس کی توسیع تاحال نہیں ہوسکی۔


منظوری کے بعد اسلام آباد کی دو نشستوں پر پولنگ تین مارچ کو ہوگی، کاغذات نامزدگی 10 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے اور امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی 13 فروری تک ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات پراپیلیں 16 فروری اوراپیلوں پرفیصلے 19 فروری تک ہوں گے، امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ 20 فروری کو جاری ہوگی، امیدوار21 فروری تک کاغذات واپس لے سکیں گے۔

Load Next Story