عزتترقیخوشحالیفنکشنل لیگ کے پارٹی منشورکااعلان
صوبہ بہاولپورکی بحالی،بھارت کے ساتھ آزادانہ تجارت،کم ازکم تنخواہ دگنی ہوگی
پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) نے عزت، ترقی اور خوشحالی کے عنوان سے 2013ء کے عام انتخابات کے لیے پارٹی کے منشور کا اعلان کردیا۔
منشور کا اعلان منگل کو فنکشنل ہائوس میں کمیٹی کے سربراہ مظفر حسین شاہ نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر محمدعلی درانی، امتیاز احمد شیخ، سید پپوشاہ، حاجی خدابخش راجڑ، پیرزادہ یاسر سائیں، کامران ٹیسوری، نصرت سحرعباسی، ماروی راشدی، اکبر شاہ راشدی، قاسم سراج سومرو، خیر محمدجو نیجو، ڈاکٹر خیرمحمد ناریجو، مظفرلغاری، اشورلال، فقیر خضرمنگریو، ڈاکٹرتاج، زبیرمیمن اور دیگر بھی موجودتھے۔
منشور میں عوام سے وعدہ کیاگیا ہے کہ ملک میں امن وامان کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہوم لینڈسیکیورٹی کا نیا نظام متعارف کراتے ہوئے اسپیشل فورس تشکیل دی جائے گی، تعلیم اور صحت کا بجٹ 6فیصد کیاجائے گا، صوبہ بہاولپور بحال کیاجائے گا، سندھی سمیت علاقائی زبانوں کو بھی قومی زبان کا درجہ دیاجائے گا، 1991ء کا آبپاشی معاہدہ نافذ اور بھاشاڈیم کی تعمیر کی حمایت کریں گے۔
لیکن کالاباغ ڈیم کی تعمیر برداشت نہیں ہوگی، بھارت کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ کرنے سے قبل پاکستانی کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں گے، اقلیتوں کے لیے صوبائی کونسلیں، بارہویں تک مفت تعلیم، طالبات کو وظائف، مزدوروں کی کم ازکم تنخواہ دوگنا، سرکاری ملازمین کو میعاد کے اندر شہریوں کے کام کرنے کا پابند بنانے کے بھی اعلانات کیے گئے