شامی باغیوں نے روس کاجنگی جہاز مار گرایا

طیارہ گرنے کے بعد زمین پر پائلٹ اور باغیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پائلٹ مارا گیا

شامی باغیوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پائلٹ مارا گیا، فوٹو : اے ایف پی

شامی باغیوں نے روس کاجنگی جہاز مار گرایا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پائلٹ بھی مارا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی باغیوں نے صوبہ ادلیب میں روس کے جنگی جہاز کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں جہاز تباہ ہوگیا، راکٹ لگنے کے بعد پائلٹ نے جہاز قابو کرنے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے باہر نکل آیا اور طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔ زمین پر جیٹ طیارے کے پائلٹ اور باغیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں پائلٹ مارا گیا۔


https://www.youtube.com/watch?v=OVHEFlyDuB4

شامی باغیوں کی جانب سے فوٹیج بھی جاری کی گئی ہے جس میں طیارے کے جلتے ملبے پر جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے، دوسری جانب واقعے کے بعد روسی حکومت نے علاقے میں بمباری بھی کی جس کے نتیجے میں 30 باغیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
Load Next Story