شہباز شریف نے نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کےبعد سرکاری مراعات واپس کردیں

شہباز شریف نے جو سرکاری مراعات واپس کی ہیں ان میں سرکاری گاڑیاں، ملازمین اور سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جو سرکاری مراعات واپس کی ہیں ان میں سرکاری گاڑیاں، ملازمین اور سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے میں نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے بعد سرکاری مراعات واپس کردیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کےبعد جو سرکاری مراعات واپس کی ہیں ان میں سرکاری گاڑیاں، ملازمین اور سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

شہباز شریف اپنی رہائش گاہ سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ اور پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت اور پارلیمانی بورڈ میں امیدواروں کے انٹرویو لینے کے لئے اپنی ذاتی گاڑی پر گئے۔

Recommended Stories

Load Next Story