سیاسی جماعتیں اور امیدوارسائن بورڈز اتارلیں ورنہ کارروائی کریں گےالیکشن کمشنر پنجاب
جعلی ڈگری یا دہری شہریت سمیت کسی بھی وجہ سےنااہل قراردیئےگئےسابق ارکان اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے،محبوب انور
الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کے لئے جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔ سیاسی جماعتیں اور امیدوار اپنےسائن بورڈز اتارلیں ورنہ الیکشن کمیشن کارروائی کرے گا۔
لاہورمیں الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور کی سربراہی میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں الیکشن سے متعلق انتظامات اور امن و امان کی صورت حال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور نے کہا کہ پولنگ کے دن ووٹروں کی جان و مال کے تحفظ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، انتخابات کے لئے جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا، جعلی ڈگری یا دہری شہریت سمیت کسی بھی وجہ سے نااہل قرار دیئے گئے سابق ارکان اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے، موجودہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیےتعلیمی قابلیت کی کوئی شرط نہیں البتہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں امیدوار نااہل ہوسکتے ہیں۔