جماعت اسلامی نے فاٹا اور خیبرپختونخوا سے امیدواروں کوپارٹی ٹکٹ جاری کردئیے

پشاور سےشبیر احمد خان ، آصف لقمان قاضی اور پروفیسر ابراہیم 2،2 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے

پشاور سےشبیر احمد خان ، آصف لقمان قاضی اور پروفیسر ابراہیم 2،2 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے فوٹو: فائل

جماعت اسلامی نے فاٹا اور خیبرپختونخوا سےامیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں۔


جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکریٹری شبیر احمد خان نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جس کے مطابق پشاور سےشبیر احمد خان ، آصف لقمان قاضی اور پروفیسر ابراہیم 2،2 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے جبکہ ارشد خان،اسفند یارولی کا مقابلہ کریں گے۔

مہمند ایجنسی سے ملک محمدسعید،کرم ایجنسی سے حکمت خان اور حاجی سلیم خان ، اورکزئی ایجنسی سےراج محمد اورکزئی، شمالی وزیرستان سے ملک مثال خان، جنوبی وزیرستان سےعبدالرحمان اور ڈاکٹر سمیع اللہ جان الیکشن لڑیں گے ، باجوڑ ایجنسی سے صاحبزادہ ہارون رشید، سردار خان، خیبرایجنسی سے زرنور آفریدی اور شاہ فیصل جبکہ ایف آرسر کل سے حاجی محمد رسول کوپارٹی ٹکٹ دیا گیا.
Load Next Story