الطاف حسین کی نجم سیٹھی کوپنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد

شفاف الیکشن کے ذریعے ہی ملک و قوم کی خدمت کاجذبہ رکھنے والے افراد کو پارلیمنٹ میں لایا جاسکتا ہے،الطاف حسین

غیر جانبدار الیکشن کرانا میری اولین ترجیح ہوگی اور شفاف الیکشن کے انعقاد کے لئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گا، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے معروف صحافی و تجزیہ نگار نجم سیٹھی کوپنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ بننے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔


ایم کیوایم کے اعلامیے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک سمیت پنجاب میں غیر جانبدار اور شفاف الیکشن وقت کی ضرورت ہے اور شفاف الیکشن کے ذریعے ہی ملک و قوم کی خدمت کاجذبہ رکھنے والے افراد کو پارلیمنٹ میں لایا جاسکتا ہے ، نگراں وزیراعلی پنجاب نجم سیٹھی نے الطاف حسین کی مبارکباد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب میں غیر جانبدار الیکشن کرانا ان کی اولین ترجیح ہوگی اور شفاف الیکشن کے انعقاد کے لئے وہ اپنی تمام صلاحیتوں کا استعمال کریں گے۔
Load Next Story