مٹھی میں شوہر نے کلہاڑی کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا

22 ریشمان بھیل، شوہر مجنون بھیل کے ساتھ گنے کی کٹائی کیلیے گھوٹکی آئی تھی۔

قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی،ملزم فرار۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR:
مٹھی کی رہائشی 22 سالہ ریشمان بھیل کو گھوٹکی میں شوہر نے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کر دیا جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔

مٹھی کی رہائشی خاتون 22 سالہ ریشمان بھیل، شوہر مجنون کے ساتھ مزدوری کے لیے گھوٹکی کے علاقے میں گئی تھی جہاں پر شوہر نے نامعلوم وجوہ کے بنا کر کلہاڑی کے وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔موقع پر موجود مزدوروں نے زخمی خاتون کو شیخ زید اسپتال میرپورماتھیلو میں داخل کرایا جہاں پر زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے ریشمان ہلاک ہوگئی۔

والدین کو اطلاع ملی تو وہ مٹھی سے میرپورماتھیلو پہنچے اور لاش کو مٹھی لائے۔ مقتولہ کے والد سومار بھیل نے بتایا کہ بیٹی کی2 سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ شوہر کے ساتھ گنے کی کٹائی کے لیے گئی تھی۔ اسے کلہاڑی کے وارکر کے شوہر نے قتل کیا۔


سومار بھیل نے کہا کہ ہم پر ظلم ہوا ہے، ہمیں انصاف دلایا جائے۔ مقتولہ کے والد کے پاس ڈاکٹروں کی میڈیکل رپورٹ بھی موجود تھی جس میں ڈاکٹروں نے موت کا سبب سر پر شدید زخم اور تشدد بتایا گیا تھا۔

لڑکی کے والدین نے بتایا کہ مقتولہ کے جسم کو کلہاڑی کے پے در پے وار کیے گئے ہیں۔ والدین ناسمجھ ہونے کے باعث مقدمہ درج کرائے بغیر واپس مٹھی پہنچ گئے تاہم ورثا نے پولیس حکام سے مقدمہ درج کر کے قاتل کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 
Load Next Story