نوازشریفشہبازشریف اورحمزہ شہباز لاہورسے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گے
کسی بھی ملک میں جمہوریت ہی سے حقیقی معاشی خوشحالی آتی ہے، نواز شریف
مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی نے لاہور سے قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے اپنے امیدوراوں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔
لاہور میں نواز شریف کی سربراہی میں انتخابات کے لئے پارٹی امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لئے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں شہباز شریف، چوہدری نثارعلی خان، اسحق ڈار اور دیگر رہنما شریک ہیں۔ اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ لاہور سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر نواز شریف، شہباز شرہف ، حمزہ شہباز شریف ، سردار ایاز صادق اور ملک افضل کھوکھرعام انتخابات میں حصہ لیں گے۔
اجلاس کے دوران مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت ہی سے حقیقی معاشی خوشحالی آتی ہے، خدا کا شکر ہے کہ پاکستان کے عوام نے بھی دنیا کی مہذب قوموں کی طرح جینے کا سبق سیکھ لیا ہے اور ملک میں کسی بھی منتخب حکومت نے فوجی چھتری کے بغیر اپنی آئینی مدت پوری کی۔