مطالبات پورے نہ ہوئے توبلوچستان میں انتخابات شفاف نہیں ہوں گے اخترمینگل
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی ناصر شاہ نے بی این پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو بلوچستان میں انتخابات شفاف نہیں ہوں گے۔
کراچی میں پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی ناصر شاہ کی بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ سابق صدرپرویزمشرف کسی خوش فہمی میں نہیں رہیں کیوں کہ اب انہیں کوئی نہیں جانتا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے مطالبات پورے نہ کئے تو بلوچستان میں انتخابات شفاف نہیں ہوں گے۔
سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ حکمران بتائیں بلوچستان میں مسخ شدہ لاشیں ان کے کون سے پیکج کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے لئے سیاسی جماعتوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بلوچستان میں شفاف انتخابات کے لئے 7 تجاویز پیش کی تھیں۔