شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت

نواز شریف عدالت میں 16ویں مرتبہ پیش ہوئے

نواز شریف 16ویں مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے؛ فوٹوفائل

احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز، فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور ایون فیلڈپراپرٹیز ریفرنسز کی سماعت کی ۔ نواز شریف عدالت میں 16ویں مرتبہ پیش ہوئے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: نیب ریفرنسز میں شریف فیملی احتساب عدالت میں پیش

سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہوسکے، جس پر فاضل جج نے نیب ریفرنسز کی سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ تینوں ریفرنسز میں مجموعی طور پر 39 میں سے 24 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔ آج ہونےوالی سماعت میں دو غیر ملکی گواہوں کا بیان ویڈیو لنک پر لینے کی تاریخ بھی مقرر کی جائے گی۔
Load Next Story