سلمان خان کی کروڑوں کی پیشکش کس نے ٹھکرائی
نایاب نسل کے گھوڑے کو سراج خان نے 14 لاکھ روپے میں خریداتھا
بالی ووڈ میں سلمان خان اگر کسی کو کوئی پیشکش کردیں تو اسے ٹھکرانے کی ہمت کسی میں بھی نہیں ہوتی لیکن ایک شخص نے ان کی 2 کروڑ روپے کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا۔
بھارتی ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد سے تعلق رکھنے والے سراج خان پٹھان کے پاس ایک سفید رنگ کا نہایت خوبصورت گھوڑا ہے۔ سقاب نامی اس گھوڑے کو دنیا بھر میں شہرت حاصل ہے۔ سراج خان کو اس گھوڑے کے بدلے بڑی بڑی پیشکشیں ہوئی لیکن انہوں نے کوئی پیشکش قبول نہیں کی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان بھی چین میں دھوم مچانے کے لیے تیار
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کا دل بھی سفید رنگ کے خوبصورت گھوڑے پر آگیا۔ سلومیاں کے پنویل فارم ہاؤس میں بڑی تعداد میں پالتو جانور موجود ہیں، ان جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے کئی لوگ مختص ہیں، سلمان خان نے اپنے ایجنٹ کے ذریعے سراج خان سے رابطہ کیا اور پیشکش کی کہ وہ 2 کروڑ روپے کے بدلے سقاب انہیں بیچ دے لیکن سراج نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔
کہا جاتا ہے کہ سقاب کو سراج خان نے راجستھان میں ایک میلے سے ساڑھے 14 لاکھ روپے میں خریدا تھا، یہ کوئی عام گھوڑا نہیں کیونکہ اس نسل کے گھوڑے صرف امریکا اور کینیڈا میں ہی پائے جاتے ہیں، 43 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والے اس گھوڑے نے لگاتار 19 مقابلے جیت رکھے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سلمان خان اس بیش قیمت اور خوبصورت گھوڑے کو اپنے اصطبل کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔