بلوچستان میں ایف سی کے آپریشن کے دوران 11 ملزمان گرفتار بارودی مواد برآمد
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن سرخاب کے علاقے میں واقع افغان مہاجرین کے کیمپ میں کیا گیا، آئی ایس پی آر
ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر افغان مہاجرین کے کیمپ میں کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار اور بھاری تعداد میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات کی روشنی میں بولان کے علاقے سرخاب میں واقع افغان مہاجرین کے کیمپ میں کارروائی کی، اس دوران ایف سی اہلکاروں کو انٹیلی جنس ایجنسیز کی معاونت بھی حاصل تھی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: وفاق کا بلوچستان میں سخت ترین آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 11ملزمان گرفتار کرلئے گئے جب کہ بارودی مواد ،مائینز ،ڈیٹونیٹر سمیت دیگر اسلحہ اور موبائل فون سمز بھی برآمد کی گئی ہیں۔