زینب قتل کیس ملزم عمران کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع

ملزم عمران کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا

ملزم عمران کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قصور کی معصوم زینب کے قاتل عمران عرف مانا کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

قصور کی ننھی زینب کے قاتل عمران کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : زینب قتل کیس کا ملزم عمران 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کےحوالے


تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے زینب سمیت 8 بچیوں کو اغوا کرکے قتل کیا، جس سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، اس لئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے، عدالت نے ملزم کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ زینب کے قاتل عمران کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : زینب کا قاتل گرفتارکرلیا گیا

واضح رہے کہ قصور میں 8 سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا، بچی کی لاش کچرا کنڈی سے ملی تھی جس کے بعد ملک بھرمیں زینب کے اہل خانہ کوانصاف کی فراہمی کے لیے احتجاج کیا گیا تھا۔
Load Next Story