نقیب کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل استعمال کریں گے وزیراعظم
نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل کے ذمہ داران کو فوری گرفتار کیا جائے، جرگے کا مطالبہ
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل استعمال کریں گے کیوں کہ نقیب کا معاملہ صوبائی حکومت کا نہیں بلکہ ریاست کا معاملہ ہے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے محسود اور وزیر قبائل کے جرگے نے ملاقات کی جس میں نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل اور وزیرستان میں قبائل کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی، ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران جرگے نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل کے ذمہ داران کو فوری گرفتار کیا جائے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جرگے کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ نقیب اللہ کا معاملہ صرف صوبائی حکومت کا نہیں بلکہ ریاست کا معاملہ ہے اس لیے نقیب کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جب کہ نقیب اللہ محسود کے نام پر وزیرستان میں ایک کالج بھی تعمیر کیا جائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم قبائلی علاقوں کے عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جب کہ بارودی سرنگوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو حکومت کی جانب سے مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔