لال مسجد کمیشن کا کسی کو ذمے دار قرار دینے سے گریز تحقیقاتی رپورٹ

آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے، کمیشن کی سفارش

لال مسجد کمیشن کی جانب سے 200 سے زائد متعلقہ افراد کے انٹرویوز قلم بند کیے گئے، کسی بھی فوجی افسر کا بیان نہیں لیا ۔ فوٹو:فائل

لال مسجد کمیشن نے اپنی رپورٹ مکمل کر کے بدھ کو سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کسی کو بھی ذمے دار ٹھہرانے سے اجتناب کیا ہے' کمیشن نے اپنی رپورٹ میں لال مسجد آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضے ادا کرنے کی سفارش کر دی ہے۔




ذرائع کے مطابق کمیشن نے متاثرہ خاندانوں اور اعلی افسران سمیت 200 سے زائد متعلقہ افراد کے انٹرویوز قلم بند کیے۔ تاہم آپریشن سے متعلق کسی بھی فوجی افسر کا بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story