منصفانہ الیکشن کے لیے کمیشن سے تعاون کرینگےکھوسو

آئندہ انتخابات اہمیت کے حامل ہیں،جمہوریت وجمہوری ادارے مضبوط ہونگے،نگراں وزیراعظم

بلوچستان میں امن وامان یقینی بنایاجائے،گورنر مگسی کوہدایت،وزیراعظم آزادکشمیربھی ملے فوٹو: فائل

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) میر ہزار خان کھوسو سے گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی نے ملاقات کی اور انہیں وزارت عظمیٰ کاعہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال بالخصوص بلوچستان کا جائزہ لیا گیا۔ نگران وزیراعظم نے کہاکہ پرامن اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد حکومت کی اولین ترجیح ہے اوراس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا جائیگا۔




انھوں نے گورنربلوچستان کو ہدایت کی کہ صوبے میں امن و امان کو یقینی بنایا جائے۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے میر ہزار کھوسو سے ملاقات کی۔ نگراں وزیر اعظم نے کہاکہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلٰے عالمی سطح پر اخلاقی، سیاسی، سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی،آزاد کشمیرمیں جاری منصوبہ جات کیلئے فنڈز کی کمی نہیں آنے دی جائیگی، آئندہ انتخابات اہمیت کے حامل ہیں اس سے جمہوریت اور جمہوری ادارے مضبوط ہونگے۔
Load Next Story