احمد مختار کو ٹکٹ دینے پر ق لیگ کی اتحاد توڑنے کی دھمکی

قمر زمان کائرہ، منظور وٹو کے چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر شجاعت، پرویز الٰہی سے مذاکرات

قمر زمان کائرہ، منظور وٹو کے چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر شجاعت، پرویز الٰہی سے مذاکرات فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) نے گجرات میں احمد مختار کو ٹکٹ دینے پر پیپلزپارٹی کو اتحاد توڑ نے کی دھمکی دیدی۔

اتحاد کے بچائو کیلیے مذکورہ حلقہ اوپن چھوڑ نے کا مشورہ دیدیا۔ آئی این پی کے مطابق چودھری برادران کی رہائش گاہ پر پیپلزپارٹی کے قمر زمان کائرہ اور منظور وٹو نے (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت' پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلیے مذاکرات کیے تاہم ان مذاکرات میں گجرات سے پرویز الٰہی اور احمد مختار میں سے کسی ایک کو انتخاب لڑانے پر اتفاق نہ ہو سکا۔ پیپلز پارٹی احمد مختار کو ہی ا س حلقہ سے ٹکٹ دینے پر بضد رہی۔




جبکہ (ق) لیگ کا کہنا تھا کہ اگر گجرات کے حلقہ این اے105کو اوپن نہ چھوڑا گیا تواتحاد قائم نہیں رہیگا اس لیے اتحاد کو بچانے کیلیے مذکورہ حلقے کو اوپن چھوڑ دیا جائے۔ مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا دونوں جماعتیں انتخابی فارمولے کے تحت انتخابات میں حصہ لیں گی اور مشترکہ انتخابی مہم بھی چلائیں گے۔ این این آئی کے مطابق دونوں جماعتوں میں آج بھی مذاکرات جاری رہنے کا امکان ہے۔
Load Next Story