پرویز مشرف کو فوج کی حمایت حاصل نہیںاسلم بیگ

ان کیلیے بہترہے جتنی جلدی ہوسکے ملک سے چلے جائیں ورنہ واپس جاناناممکن ہوجائیگا

مشرف کوطالبان سمیت کوئی بھی قتل کر سکتا ہے، جس کے بعد معاملات خراب ہونگے فوٹو: فائل

سابق آرمی چیف جنرل (ر)مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف فوج کی حمایت حاصل نہیں،وہ زیادہ دیر ملک میں رہے توان کا واپس جانامشکل ہوجائے گا۔

انھوں نے اپنے انٹرویومیں کہاکہ مشرف کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں،انھیں چاہیے جتنی جلدی ہوسکے،ملک سے چلے جائیں ورنہ ان کاواپس جاناناممکن ہوجائیگا،سپریم کورٹ میں ان کے خلاف دائردرخواست بھی ان کیلیے مشکلات پیدا کرے گی،حکومت کی مجبوری ہے کہ وہ مشرف کوفول پروف سیکیورٹی دے کیونکہ طالبان سمیت کوئی بھی انہیں قتل کر سکتاہے۔




جس کے بعدمعاملات خراب ہونگے،میری معلومات کے مطابق فوج نے پرویز مشرف کو بیرون ملک رہنے اورپاکستان نہ آنے کامشورہ دیا تھا۔انھوں نے کہاکہ انتخابات ہرصورت ہوںگے، دھاندلی کے امکانات بہت کم ہیں،مرکز سمیت چاروں صوبوں میں پیپلز پارٹی کے تجویزکردہ لو گوں کا نگراں حکومت میںآناجوڑ توڑکاکمال ہے،پاکستان نے امریکاپر واضح کر دیا ہے کہ اس کاافغانستان سے چلا جا ناہی بہترہوگا۔
Load Next Story