میانوالی 31مارچ کو11 قیدیوں کوتختہ دارپرلٹکادیاجائیگا
صدرکی طرف سے صلح کیلیے دی گئی آخری مہلت کی مدت میں4دن رہ گئے،ورثامایوس
صدرمملکت کی طرف سے دی گئی آخری مہلت کی مدت میں صرف4دن باقی رہ گئے ۔
ورثاکی سزائے موت کے قیدیوں سے آخری ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق صلح میں ناکامی کی صورت میں31 مارچ کو11قیدیوں کومیانوالی میں تختہ دارپرلٹکا دیا جائے گا۔مقتولین کے ورثاکاکہناہے کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں،بعض نے توصلح کے تمام دروازے بندکردیے ہیں۔
جس پرملزموں کے ورثامیں مایوسی کی لہردوڑ گئی،تمام مجرموں کوسرگودھاکی مختلف عدالتوں نے قتل کے مقدمات میں سزائے موت سنائی تھی جس کے بعدہائیکورٹ اورسپریم کورٹ نے بھی ان کی اپیلیں خارج کر دیں اورپھانسی کی سزائیں بحال رکھیں جس کے بعدڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا عبدالستار نے تمام ملزموں کے ڈیتھ وارنت جاری کرتے ہوئے ان کی پھانسی کی تاریخ مقررہ کردی تھی۔