سینیٹرزاور سرکاری حکام کوبلیو پاسپورٹ پربرطانوی ویزا دینے سے انکار
برطانوی سفارتخانے نے پیپلزپارٹی کی خاتون سینیٹرسمیت دیگرسینیٹرزکے پاسپورٹ واپس کردیے
ISLAMABAD:
پاکستان میں برطانوی سفارتخانے نے سینیٹرز اور سرکاری حکام کو بلیو پاسپورٹ پر برطانوی ویزا جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے خاتون سینیٹر سمیت دیگر سینیٹرزکے پاسپورٹ واپس کر دیے۔
بدھ کو سینیٹ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی خاتون سینیٹر سمیت دیگر ارکان نے اپنے بلیو پاسپورٹ برطانوی ویزاکے لیے جمع کرائے تاہم برطانوی سفارتخانے نے اراکین سینیٹ کو بلیو پاسپورٹ پر ویزا جاری کرنے سے انکارکرتے ہوئے واپس کردیے۔ ذرائع کے مطابق برطانوی سفارتخانے نے کہا ہے کہ اگرکسی سینیٹر نے ذاتی دورے پربرطانیہ جانا ہے تو اسے گرین پاسپورٹ پر ہی ویزا جاری ہوگا۔ بلیو پاسپورٹ پرصرف سرکاری ویزا دیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق خاتون سینیٹرنے برطانوی ویزے کے لیے بلیوپاسپورٹ کے ساتھ درخواست دی تھی تاہم سفارتخانے نے اعتراض لگا کر پاسپورٹ واپس کردیا کہ چونکہ اس وقت پاکستان میں نگران حکومت کام کر رہی ہے اس لیے بلیو پاسپورٹ پرنجی دورے کے لیے ویزا نہیں دے سکتے۔ اگر سینیٹر نے برطانیہ کا ویزا لینا ہے تو وہ گرین پاسپورٹ لے کرآئیں ۔