پاکستان کے بغیرافغان امن عمل آگے بڑھانے پر تیارہیں افغانستان
امریکی وزیرخارجہ کوکرزئی حکومت کونظر انداز کرنیکی پاکستانی کوششوں سے آگاہ کردیا
افغانستان نے کہاہے کہ وہ طالبان کے ساتھ امن عمل میں پاکستان کی غیرسنجیدگی پربہت مایوس ہے۔
تاہم وہ پڑوسی ملک کی مددکے بغیرمفاہمتی عمل پرکام کرنے کو تیارہے ،امریکی وزیرخارجہ جان کیری کوپاکستان کی کرزئی حکومت کوسائیڈ لائن لگانے کی کوششوں پراپنی تشویش سے آگاہ کردیا۔ بدھ کوافغان نائب وزیرخارجہ جاویدلودین نے برطانوی میڈیاکو انٹرویو میں کہاکہ افغانستان نے ایک ایسے موقع پرامن کوششوں سے متعلق پاکستان کی پوزیشن میںتبدیلی نوٹ کی ہے جب 2014 میں اتحادی افواج انخلا کی تیاری کررہی ہیں اوراس تناظرمیں امن عمل بہت اہمیت اختیارکرگیاہے۔
انھوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ حامدکرزئی کی طرف سے تشکیل دی گئی اعلیٰ امن کونسل امن کوششوں کوآگے بڑھائے۔ پاکستان طالبان کی حزب اختلاف جیسی دوسری پارٹیوں سے بات چیت کرانے کی کوشش کرتارہاہے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے دورہ کابل کے دوران انھیں پاکستان کی جانب سے کرزئی حکومت کوسائیڈلائن کرنے کی کوشش پراپنی تشویش سے آگاہ کیاہے۔ انھوں نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان امن عمل کیلیے اب نیا پہلو متعارف کرارہا ہے پاکستان کاامن عمل کے حوالے سے ایک مقصدہے کہ ہم گزشتہ 10 سال کی کامیابیوں کو ضائع کردیں ۔