بریگیڈیئرامتیازکے بیٹے کوکینیڈا جانے سے روک دیا گیا
ندیم امتیاز کانام ای سی ایل میں تھا،وزارت داخلہ کی بھی ہدایات تھیںاس لیے روکا گیا،مطیع اللہ.
بینظیر بھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امیگریشن کے عملے نے سابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو بریگیڈیئر (ر)امتیاز کے بیٹے کو نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پرہونے کے باعث کینیڈا جانے سے روک دیا۔
ندیم امتیازپاسپورٹ چھوڑکراہلیہ کے ہمراہ ائیرپورٹ سے چلے گئے۔ امیگریشن حکام کی مسافر کو پروٹوکول دینے والے افضل نامی کسٹمز اہلکار سے پوچھ گچھ، اہلکار نے کسٹمزکے انسپکٹر امتیاز اور انسپکٹر نے بعدازاں پروٹوکول دینے کیلیے سفارش کرنیوالے ایف بی آرکے اعلی افسرکا نام ظاہرکردیا۔
اس حوالے سے ایف آئی اے امیگریشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرمطیع اللہ سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ پرنام وزارت داخلہ کی جانب سے ڈالے جاتے ہیں اور مذکورہ مسافر کے نام کیساتھ ہدایات درج تھیں کہ بیرون ملک جانے سے روکنا ہے جس پر عمل کیا گیا۔ ادھر بدھ کے روز ہی اچانک ایف آئی اے امیگریشن کے مذکورہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مطیع اللہ کا اچانک تبادلہ بھی کر دیا گیا۔