پنجاب سے 15 لاکھ ٹن گندم میدہ اور سوجی کی ایکسپورٹ اسکیم شروع

ایکسپورٹ اسکیم 30جون 2018ء کو بند کر دی جائیگی۔

کراچی اور خیبر پختونخوا کے ایکسپورٹرز محکمہ خوراک کیساتھ معاہدوں کیلیے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ فوٹو : فائل

پنجاب حکومت نے آج سے 15لاکھ ٹن گندم اور گندم مصنوعات کی زمینی وسمندری راستے سے ایکسپورٹ شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔


حکومت پنجاب نے ایکسپورٹرز کی سہولت کیلیے ڈیلیوری آرڈر جاری ہونے کے بعد ایکسپورٹ کا عمل مکمل کرنے کی مہلت 60یوم سے بڑھا کر 90یوم کر دی ہے جبکہ ایکسپورٹ معاہدے کیلیے زمینی راستے سے کم ازکم 200میٹرک ٹن گندم یا اسکی مصنوعات جبکہ سمندری راستے سے ایکسپورٹ کا معاہدہ کرنے کیلیے کم ازکم مقدار برائے گندم 1لاکھ ٹن جبکہ آٹا میدہ سوجی کیلئے 200میٹرک ٹن مقدار لازم قرار دی گئی ہے۔

ایکسپورٹ اسکیم 30جون 2018ء کو بند کر دی جائیگی تاہم ایکسپورٹرز کو وفاق اور پنجاب کے حصہ کی ریبیٹ کے تناسب سے دو بینک گارنٹیاں محکمہ خوراک کو فراہم کرنا ہوں گی۔
Load Next Story