الیکشن کمیشن کا پنجاب اور سندھ کے چیف سیکریٹریوں کو تبدیل کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات پر تین روز میں عمل کرائے۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات پر تین روز میں عمل کرائے۔ فوٹو: فائل

ISTANBUL:
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ کے چیف سیکریٹری تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔


الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ پنجاب کے موجودہ چیف سیکریٹری ناصر محمود کھوسہ کو سندھ کا چیف سیکرٹری لگایا جائے اور سندھ کے چیف سیکرٹری راجہ عباس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کریں جبکہ سیکرٹری تعلیم قمر زمان چوہدری کو پنجاب کا چیف سیکرٹری لگایا جائے، الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات پر تین روز میں عمل کرائے۔

Recommended Stories

Load Next Story