دپیکا نے کترینہ سے نفرت میں ہر حد پار کرلی

رنبیر دپیکا کو چھوڑ کر کترینہ کی زلفوں کے اسیر ہوگئے جب ہی سے دونوں اداکاراؤں کے درمیان سرد جنگ جاری ہے

دپیکا اور کترینہ کے درمیان اختلافات کی وجہ رنبیر کپور ہیں؛ فوٹوفائل

بالی ووڈ کی دو بڑی اداکاراؤں دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کے درمیان اختلافات سے پوری فلم انڈسٹری واقف ہے لیکن دپیکا کترینہ سے اس حد تک نفرت کرتی ہیں کہ اپنی زندگی کے سب سے اہم دن پر انہیں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ برس ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کے بعد تمام لوگوں کی نظریں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی پر جمی ہیں۔ دونوں کی شادی کے حوالے سے خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں کہ دپیکا رنویر، ویرات انوشکا کی طرح بھارت سے باہر سمندر کنارے کسی خوبصورت مقام پر شادی کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق ویرات انوشکا کی طرح دپیکا رنویر کی شادی کے بھی دو ریسیپشن ہوں گے جن میں سے ایک ممبئی میں اور دوسرا بنگلور میں منعقد کیا جائے گا۔ جب کہ توقع کی جارہی ہے کہ دونوں 2018 کے وسط میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا، کترینہ کیلئے خطرہ


تاہم دپیکا اپنی خوشیوں بھرے دن جس اداکارہ کی موجودگی برداشت نہیں کرسکتیں وہ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون نے چندروز قبل اپنی بہن انیشا کے ساتھ نہیا دھوپیا کے شو میں شرکت کی۔ انٹرویو کے دوران جب نیہا نے دپیکا کی شادی کے حوالے سے سوال پوچھا تو دپیکا خاموش ہوگئیں لیکن انیشا نے اپنی بہن کی طر ف سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے شادی میں کترینہ کیف کو نہ بلایا جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا، کترینہ سے بہتراداکارہ

واضح رہے کہ دپیکا اور کترینہ کے درمیان اختلافات کی وجہ رنبیر کپور ہیں۔ ابتدا میں دپیکا اور رنبیر کپور ایک دوسرے کو بہت پسند کرتے تھے لیکن دونوں کی محبت کے درمیان کترینہ کیف آگئیں اور رنبیر دپیکا کو چھوڑ کر کترینہ کے زلفوں کے اسیر ہوگئےاسی وقت سے دونوں اداکاراؤں کے درمیان خاموش جنگ جاری ہے۔ سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کے بعد رنبیر کپور اورکترینہ کیف میں بھی اب علیحدگی ہوچکی ہے لیکن دپیکا اور کترینہ کے درمیان اختلافات کم نہ ہوسکے۔
Load Next Story